سیلانی کے تحت دو روزہ مفت ڈینٹل کیمپ کل سے شروع ہوگا

سیلانی کے تحت دو روزہ مفت  ڈینٹل کیمپ کل سے شروع ہوگا

کراچی (سٹی ڈیسک)سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کی جانب سے صحت میلہ 2026 کے موقع پر عوام کے لیے دو روزہ مفت ڈینٹل چیک اپ کیمپ کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔

 جہاں شہریوں کو دانتوں کے مفت معائنے اور ماہر ڈینٹسٹ سے مشاورت کی سہولت فراہم کی جائے گی۔یہ کیمپ جمعہ (کل) اورہفتے کو دوپہر 12 بجے سے شام 6 بجے تک ایکسپو سینٹر میں ہوگا۔ کیمپ کا مقصد عوام میں دانتوں اور منہ کی صحت سے متعلق آگاہی پیدا کرنا، ابتدائی مرحلے میں دانتوں اور مسوڑھوں کی بیماریوں کی تشخیص کرنا اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنا ہے ۔سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مفت سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں