محراب پور:اٹامک انرجی کینسر اسپتال میں رضاکارانہ پروگرام شروع
محراب پور(نمائندہ دنیا)اٹامک انرجی کینسر اسپتال انمول میں پہلا رضاکارانہ پروگرام شروع ہوگیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شکیل عباس روفی نے نوجوان طبقے کو سماجی خدمت کے بامقصد اقدامات میں شامل کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔۔۔
انکا کہناتھاکہ اس پروگرام کو ایک پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر شروع کیا گیا ہے جسے بعد میں ملک بھر میں اٹامک انرجی کمیشن کے زیر انتظام چلنے والے 21 کینسر اسپتالوں تک پھیلایا جائے گا، ڈائریکٹر انمول ہسپتال ڈاکٹر آرزو فاطمہ سلیم نے طلبہ کے لئے اس اقدام کی تعلیمی اور پیشہ ورانہ اہمیت پر زور دیا انکا کہنا تھا کہ اسپتال کے ماحول سے براہ راست روشناس ہونے سے طلبہ میں ہمدردی، رابطے کی مہارت، ٹیم ورک اور سماجی خدمات میں گہری سمجھ پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔