ضلع ملیر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی،ملزم گرفتار

ضلع ملیر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی،ملزم گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ضلع ملیر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی، اعلیٰ کوالٹی کی آئس برآمد، ایک ملزم گرفتارکرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ملیر سٹی پولیس پارٹی نے اندرون فٹبال گراؤنڈ، داؤد گوٹھ ملیر سٹی پر چھاپہ مارا۔

پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے تعاقب کے بعد ایک ملزم محمد صغیر عرف بابا ولد محمد اسماعیل عرف اعظم کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے 75 گرام اعلیٰ کوالٹی کی آئس برآمد ہوئی۔کارروائی کے دوران گرفتار ملزم کا ساتھی ساحل ولد عبدالعزیز موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ علاوہ ازیں تھانہ پیرآباد پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان سے ایک کلو سے زائد چرس اور نقدی برآمد ہوئی۔گرفتار ملزمان میں بشیر عرف واجا ولد محمد فرید اور یاسین عرف دادا ولد محمد زر شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں