گھر کے اندر گولی لگنے سے ایک شخص جاں بحق
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شاہ فیصل گرین ٹاؤن پتھر روڈ کے قریب گھر کے اندر فائرنگ ایک شخص جاں بحق،جاں بحق شخص کی شناخت 48 سالہ شاہد کے نام سے ہوئی،متوفی اپنے گھر میں ہی موجود تھا۔۔۔
پولیس حکام نے بتایا کہ متوفی کے بچے اور بیوی بھی گھر میں موجود تھے ،شاہد کا اسلحہ بھی اپنا تھا، آج وہ اس کو صاف کررہا تھا،ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی کچھ عرصہ سے ذہنی دباؤ کا شکار بھی تھا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گولی غلطی سے چلی ہے ، یا اس نے خود چلائی ہے ، تحقیقات جاری ہے جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں،تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔