جامعہ کراچی ،کمپیوٹر سائنس کے طلبا کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان
کراچی (آئی این پی) جامعہ کراچی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے طلبا کے لیے اسٹرکچرڈ انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کردیا گیا، طلبا کو لائیو ٹیکنالوجی منصوبوں پر کام کرنے کا عملی تجربہ حاصل ہوگا۔
جامعہ کراچی اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے درمیان تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔اس معاہدے کا بنیادی مقصد تعلیمی مہارت اور جدید سیکیورٹی کے تقاضوں کو یکجا کرنا ہے ۔معاہدے کے تحت شعبہ کمپیوٹر سائنس کے طلبہ کے لیے بہترین مواقع پیدا کیے گئے ہیں۔کمپیوٹر سائنس کے تیسرے اور آخری سال کے طلبہ کو سی ٹی ڈی میں انٹرن شپ کے خصوصی پروگرام کا حصہ بنایا جائے گا۔طلبہ کو سی ٹی ڈی کے لائیو ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل منصوبوں پر کام کرنے کا عملی تجربہ حاصل ہو سکے گا۔