جامعہ کراچی:ایم فل، پی ایچ ڈی طلبا کیلئے اسکالر شپ میں اضافہ

جامعہ کراچی:ایم فل، پی ایچ ڈی طلبا کیلئے اسکالر شپ میں اضافہ

کراچی(این این آئی)جامعہ کراچی کے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس)کے ایگزیکٹو بورڈ نے ایم فل اور پی ایچ ڈی طلبہ کے لئے ماہانہ اسکالرشپ میں نمایاں اضافے کی منظوری دے دی۔۔

آئی سی سی بی ایس کے ایگزیکٹو بورڈ کااجلاس18جون2026کو منعقدہ ہوا جس میں نئی پالیسی کے تحت پی ایچ ڈی طلبہ کی ماہانہ اسکالرشپ50ہزار روپے سے بڑھا کر70ہزار روپے کر دی گئی ہے جبکہ ایم فل طلبہ کی ماہانہ اسکالرشپ20ہزار روپے سے بڑھا کر30ہزار روپے مقرر کر دی گئی۔ آئی سی سی بی ایس کے ڈائریکٹرپروفیسر ڈاکٹر رضا شاہ نے جمعرات کوپروفیسر سلیم الزماں صدیقی آڈیٹوریم میں طلبا کے خصوصی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اس فیصلے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی بی ایس پاکستان کے ان چند اداروں میں شامل ہے جہاں پوسٹ گریجویٹ پروگرامز میں داخل تمام طلبہ کو اسکالرشپ فراہم کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کی طلبہ دوست پالیسیوں اور عالمی معیار کی تحقیقی سہولیات نے آئی سی سی بی ایس کو ملک کے ممتاز سائنسی اداروں میں نمایاں مقام دلایا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں