سانحہ 12مئی:تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر کیس پراپرٹی پیش کرنیکی ہدایت
کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 12 مئی 2007 سے متعلق 6 مقدمات کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر کیس پراپرٹی عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت 9 جولائی تک ملتوی کر دی۔۔۔
جیل کمپلیکس میں قائم انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 12 مئی کے 6مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر، عمیر صدیقی اور دیگر ملزم عدالت میں پیش ہوئے ، تاہم وسیم اختر کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہو سکے ۔ دوران سماعت پراسیکیوشن کی جانب سے دو گواہ عدالت میں پیش کیے گئے۔