کوسٹر کی موٹر سائیکل کو ٹکر خاتون جاں بحق

کوسٹر کی موٹر سائیکل کو ٹکر  خاتون جاں بحق

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)شہر میں حادثات تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہے ،جمعرات کو ناظم آباد انکوائری آفس کے قریب کوسٹر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔۔

 جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک خاتون جاں بحق اور مرد زخمی ہو گیا۔ریسکیو حکام جاں بحق اور زخمی ہونے والے بہن بھائی تھے جن کی شناخت شفق اور دانش کے نام سے کی گئی۔رواں سال میں اب تک ٹریفک حادثات میں 481 شہری جاں بحق جبکہ 5 ہزار 748 زخمی ہوگئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں