نوجوان خواتین وکلاعدالتی نظام کا روشن مستقبل ، محمد سعید
کراچی (سٹی ڈیسک) سوسائٹی فار ہیومن رائٹس اینڈ انوائرمنٹ پروٹیکشن کے صدر محمد سعید نے کہا ہے کہ نوجوان خواتین وکلا عملی زندگی میں کامیابیوں کیلئے کتاب سے دوستی کرلیں، وقت کی قدر کریں اور۔۔۔
حالات حاضرہ سے باخبر رہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ جوڈیشل اکیڈمی میں شارپ پاکستان کے زیر اہتمام نوجوان خواتین وکلاء کے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کی نوجوان خواتین وکلاء پاکستان کے عدالتی نظام کا روشن مستقبل ہیں۔ آپ صرف مقدمات لڑنے کے لیے میدان میں نہیں آئیں بلکہ آپ انصاف کی حفاظت، آئین کی بالادستی، انسانی حقوق کے فروغ اور معاشرتی انصاف کے قیام کی ذمہ دار بھی ہیں، خواتین کو بااختیار بنانے کا مطلب صرف ملازمت یا پیشہ اختیار کرنا نہیں، بلکہ انہیں فیصلہ سازی، قیادت اور اپنی صلاحیتوں کے بھرپور اظہار کا حق دینا ہے ۔