ایم ایل ون منصوبہ مقامی وسائل سے مکمل کیا جائے ،الطاف شکور
کراچی (این این آئی) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے موجودہ فریم ورک سے ایم ایل ون ریلوے منصوبے کے اخراج کو ناکامی نہیں ۔۔۔
بلکہ پاکستان کے لیے اپنی معاشی خودمختاری کو مضبوط بنانے اور قومی وسائل پر انحصار کرتے ہوئے ریلوے نظام کو جدید بنانے کا سنہری موقع سمجھنا چاہیے ۔ کراچی سے پشاور تک موجودہ ریلوے لائن پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے ، جس کی جدید خطوط پر اپ گریڈیشن وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ باقی ماندہ سنگل ٹریک کو ڈبل ٹریک میں تبدیل کیا جائے ۔ ریلوے لائنوں کے اطراف مضبوط حفاظتی باڑ لگائی جائے ۔ جدید ڈیجیٹل سگنلنگ، کمیونیکیشن اور ٹرین کنٹرول سسٹم نصب کیے جائیں تاکہ ٹرینوں کی رفتار، حفاظت، استعداد اور وقت کی پابندی میں نمایاں بہتری لائی جا سکے ۔ موجودہ ریلوے نظام کو قومی وسائل سے جدید بنایا جائے۔