مون سون بارشوں کے پیش نظر ہنگامی اقدامات کا آغاز

مون سون بارشوں کے پیش نظر ہنگامی اقدامات کا آغاز

کراچی(اے پی پی)ترجمان میئر کراچی اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر کرم اﷲ وقاصی نے ۔۔۔

 کہا ہے کہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی ہدایات کے مطابق مون سون بارشوں کے پیش نظر شہر بھر میں ہنگامی اقدامات کا آغاز کر دیا گیاہے ۔جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق بلدیہ ٹاؤن اور کیماڑی ٹاؤن کے یونین کونسل اراکین اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے افسران کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ترجمان میئر کراچی کرم اﷲ وقاصی نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو بارشوں کے دوران مشکلات سے بچانے کیلئے صفائی ستھرائی، کچرے کی بروقت منتقلی، برساتی نالوں کی نگرانی اور نکاسی آب کے انتظامات کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ میئر کراچی کی قیادت میں شہر میں جاری ترقیاتی اور بلدیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ مون سون ایمرجنسی پلان پر بھی تیزی سے عمل درآمد جاری ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...