اردو یونیورسٹی کے سپروائزر پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر

اردو یونیورسٹی کے سپروائزر پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلشنِ اقبال میں عزیز بھٹی پارک کے قریب اردو یونیورسٹی کے کیمپس سپروائزر عدنان اختر پر فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ۔۔۔۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا کہ عدنان اختر موٹر سائیکل پر ڈالمیا میں واقع اپنے گھر سے روانہ ہوتا ہے جبکہ دو موٹر سائیکل سوار ملزمان اس کا پیچھا کر رہے ہوتے ہیں۔فوٹیج کے مطابق ملزمان عزیز بھٹی پارک کے قریب نظارت کے مقام پر عدنان اختر پر فائرنگ کرتے ہیں اور واردات کے بعد موٹر سائیکل موڑ کر موقع سے فرار ہو جاتے ہیں۔ ویڈیو میں ایک ملزم کو ماسک پہنے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔پولیس کے مطابق  عدنان اختر اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...