ہیوی ٹریفک کے خونی حادثات کا سلسلہ جاری ،2نوجوان جاں بحق

 ہیوی ٹریفک کے خونی حادثات کا سلسلہ جاری ،2نوجوان جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں ہیوی ٹریفک کے خونی حادثات کا سلسلہ جاری ہے ،ایک جونوان دوٹریلروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں جب کہ دوسرا واٹرٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا۔۔۔۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن لنک روڈ ٹول پلازہ کے قریب دوٹریلروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ریسکیوحکام کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت 25 سالہ محمد آصف کے نام سے کی گئی۔ادھرنجی ٹی وی کے مطابق حبیب چورنگی کے قریب واٹر ٹینکر کی وجہ سے خونی حادثہ پیش آیا۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں موٹرسائیکل سوار ٹینکر کی زد میں آکر کچل کر جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 20 سالہ توصیف کے نام سے ہوئی جس کے اہل خانہ کو حادثے سے متعلق اطلاع دے دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...