مالی فراڈ کے مقدمے میں گرفتار 2ملزمان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ

مالی فراڈ کے مقدمے میں گرفتار 2ملزمان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے گلستانِ جوہر میں قائم مبینہ غیر قانونی کال سینٹر کے ذریعے غیر ملکی شہریوں سے۔۔۔

 مالی فراڈ کے مقدمے میں گرفتار دو ملزمان کو 17 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کے حوالے کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں این سی سی آئی اے نے گرفتار ملزمان حیدر عمرانی اور ایان کو پیش کیا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان گلستانِ جوہر میں قائم ایک مبینہ غیر قانونی کال سینٹر چلا رہے تھے جہاں سے بیرون ملک شہریوں کو ہیلتھ انشورنس کی آڑ میں دھوکا دے کر مالی فراڈ کیا جاتا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...