ڈائریکٹر محکمہ سیاحت کو ترقی نہ دینے کیخلاف درخواست پرجواب جمع

ڈائریکٹر محکمہ سیاحت کو ترقی نہ دینے کیخلاف درخواست پرجواب جمع

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹر روشن کناسرو کی ترقی نہ دیے جانے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

 جہاں سیکریٹری سروسز سندھ نے جواب جمع کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کے خلاف نیب کے مقدمات زیر التوا ہونے کے باعث انہیں ترقی کے لیے زیر غور نہیں لایا گیا۔جواب میں بتایا گیا کہ آئندہ محکمانہ پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں روشن کناسرو کا نام ترقی کے لیے زیر غور لایا جائے گا۔درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر سرفراز میتلو نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ قانون کے مطابق کسی انکوائری یا مقدمے کی بنیاد پر دو سال سے زائد عرصے تک کسی سرکاری ملازم کی ترقی نہیں روکی جا سکتی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...