ادارہ امراضِ قلب میں غیر قانونی تقرریوں کی تردید

ادارہ امراضِ قلب میں  غیر قانونی تقرریوں کی تردید

کراچی(سٹی ڈیسک) قومی ادارہ برائے امراضِ قلب (این آئی سی وی ڈی) کی انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں اور الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ادارے میں مبینہ غیر قانونی تقرریوں، میرٹ کی خلاف ورزی اور غیر شفاف بھرتیوں سے متعلق خبر مکمل طور پر بے بنیاد، من گھڑت اور حقائق کے منافی ہے ۔

این آئی سی وی ڈی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ادارے میں تمام بھرتیاں اور تقرریاں مروجہ قواعد و ضوابط، میرٹ اور شفاف طریقہ کار کے تحت کی جاتی ہیں۔ کسی بھی عہدے پر تقرری کے لیے مقررہ طریقہ کار پر مکمل عمل درآمد کیا جاتا ہے اور اہل امیدواروں کو باقاعدہ اشتہار کے ذریعے درخواست دینے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے ۔انتظامیہ نے واضح کیا کہ کسی بھی اہم عہدے پر تقرری کے لیے باقاعدہ طور پر آسامی مشتہر کی جاتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...