غیر قانونی تعمیرات پر زیرو برداشت کا دعویٰ مضحکہ خیزقرار

 غیر قانونی تعمیرات پر زیرو برداشت کا دعویٰ مضحکہ خیزقرار

بلڈر مافیا کو سرکاری سرپرستی، عدالتی فیصلے نظرانداز،سیف الدین ایڈووکیٹ پانی، سیوریج اور پارکنگ کے سنگین مسائل پیدا ہو رہے ،اپوزیشن لیڈر کے ایم سی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ نے بلڈر نامی تنظیم کے پروگرام میں کراچی میں غیر قانونی تعمیرات پر ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے کی جانب سے زیرو برداشت کے موقف کو حیران کن اور مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ یا تو وہ زمینی حقائق سے نا واقف ہیں یا پھر بلڈر مافیا کے اس قدر دباؤ میں ہیں کہ کچھ کر ہی نہیں سکتے ، اگر واقعی وہ زیرو برداشت کی پالیسی پر ایک فیصد بھی عمل کرتے تو شہر کا یہ حال نہ ہوتا۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات میں کھربوں روپے کا کالا دھن گردش کر رہا ہے ، کوئی پوچھنے والا نہیں، اس وقت کراچی کی گلی گلی میں اور خاص کر شہر کی منظم آبادیوں میں بلڈر مافیا راج کر رہی ہے ، بلڈر مافیا کو انتظامیہ اور ایس بی سی اے کے افسران کی کھلی سرپرستی حاصل ہے ،نہ صرف یہ لوگ کھلے عام غیر قانونی تعمیرات کرتے ہیں بلکہ اس کے خلاف شکایت کرنے والوں کو ڈرایا دھمکایا اورپولیس کو ساتھ ملا کر جھوٹے مقدمات میں پھنسایاجاتا ہے ۔سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا کہ معاملہ یہاں تک بڑھ گیا ہے کہ عدالتی فیصلوں کو بھی ردی کی ٹوکری میں ڈالا جا رہا ہے ۔ غیر قانونی تعمیرات سے ہر علاقے میں پانی، سیوریج، پارکنگ کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں ۔بلڈر مافیا نے قانونی نظام اور عدالتی کارروائی سب کو غیر موثر کر دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...