بی آئی ایس پی رقم سے ناجائز کٹوتی کرنیوالے 5ایجنٹ گرفتار

بی آئی ایس پی رقم سے ناجائز کٹوتی کرنیوالے 5ایجنٹ گرفتار

ایف آئی اے نے حیدرآباد میں جے جے کمیونی کیشن سے 3 افراد کو حراست میں لیاایس ایچ او سانگھڑ نے 2 ایجنٹ دھرلئے ،دہشتگردی، بھتہ خوری کے مقدمات درج

حیدرآباد، سانگھڑ (بیورورپورٹ، نمائندہ دنیا) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کرائم سرکل حیدرآباد نے کارروائی کرتے ہوئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر مستحقین سے غیر قانونی کٹوتیاں کرنے والے 3 مبینہ ایجنٹ گرفتار کرلیے۔ ایف آئی اے کے مطابق حیدرآباد میں واقع میسرز جے جے کمیونی کیشن پر چھاپہ مار کر تین مبینہ ایجنٹوں راشد علی، احمد خان اور فرقان کو گرفتار کیا گیا، جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایک منظم نیٹ ورک کے ذریعے بی آئی ایس پی کے مستحقین سے غیر قانونی کمیشن وصول کیا جا رہا تھا۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے ، جس میں نیٹ ورک کے دیگر ارکان، سہولت کاروں اور ممکنہ طور پر ملوث سرکاری ملازمین کی نشاندہی کی جا رہی ہے ۔ایف آئی اے نے کہا کہ ادارہ ایجنٹ مافیا کے خاتمے ، عوامی فلاحی فنڈز کے تحفظ اور سرکاری خدمات کی شفاف فراہمی کے لیے بھرپور کارروائیاں جاری رکھے گا۔ادھر سانگھر میں ایس ایچ او گلزار علی مری نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی)کی امدادی رقوم سے ناجائز کٹوتی کرنے کے الزام کے تحت 3 ملزموں کے خلاف دہشت گردی اور بھتہ خوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے رمضان خاصخیلی اور وحید شیخ کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے ایک ڈیوائس، 2 لاکھ 70 ہزار روپے اور ایک موبائل فون برآمد کرلیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...