کندھکوٹ میں دیرینہ تنازع پربھنگوار برادری کا نوجوان قتل
کندھ کوٹ(نامہ نگار)بی سیکشن تھانے کی حدود چاکر آباد کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے 24 سالہ ظفر بھنگوار جاں بحق ہو گیا۔۔۔
، واقعے کے بعد پولیس اور ورثاء نے لاش کو سول اسپتال پہنچایا، لاش گاؤں پہنچنے پر کہرام مچ گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بھنگوار برادری کے درمیان جاری تنازعہ کی وجہ سے پیش آیا، مقتول کے ورثاء کے آنے کے بعد مقدمہ درج کر کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے کارروائی کی جائیگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments