پمز میں اموات انتظامی کارکردگی پرسنگین سوالات، فنکشنل لیگی رہنما

پمز میں اموات انتظامی کارکردگی پرسنگین سوالات، فنکشنل لیگی رہنما

اہل خانہ کرب میں مبتلا، سانحے نے پورے ملک کوسوگوار کردیا، شاہد خانحساس اور اہم مقام پرفائر سیفٹی انتظامات کاموثر ہونا انتہائی ضروری تھا، بیان

حیدر آباد (بیورو رپورٹ)مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی نائب صدر پیر یاسر سائیں کے میڈیا کوآرڈی نیٹر و رہنما شاہد خان اور دیگر ذمہ داران نے اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں دل دہلا دینے والے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نومولود بچوں کی المناک ہلاکت نے حکومتی وانتظامی کارکردگی پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ، انہوں نے کہا کہ 14 معصوم نومولود بچے جنہوں نے ابھی دنیا کو صحیح طرح دیکھا بھی نہ تھا آتشزدگی کے افسوسناک واقعے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ، ان بچوں کے اہلخانہ جس کرب اور صدمے سے گزر رہے ہیں اس کا اندازہ لگانا بھی مشکل ہے ، یہ صرف ایک حادثہ نہیں بلکہ ایک ایسا سانحہ ہے جس نے پورے ملک کو سوگوار کر دیا، شاہد خان نے کہا کہ پمز ہسپتال اسلام آباد کے اس اہم علاقے میں واقع ہے ، جہاں وزیراعظم ہاؤس، پارلیمنٹ ہاؤس، سپریم کورٹ اور دیگر اہم ریاستی ادارے موجود ہیں ایسے حساس اور اہم مقام پر واقع ملک کے بڑے سرکاری ہسپتال میں فائر سیفٹی اور ایمرجنسی انتظامات کا موثر اور فعال ہونا انتہائی ضروری تھا، انہوں نے سوال اٹھایا کہ ہسپتال میں فائر سیفٹی نظام فعال تھا یاصرف کاغذوں تک محدود؟ آتشزدگی کے وقت نرسری میں ڈیوٹی پر موجود عملہ کہاں تھا؟ ہسپتال کے دروازے اور کھڑکیاں بند ہونے کی صورت نومولود بچوں کو بروقت محفوظ مقام پر منتقل کیوں نہ کیا گیا؟ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تربیت یافتہ عملہ اور ضروری سہولیات موجود تھیں یا نہیں؟ ان تمام سوالات کے جوابات قوم کے سامنے آنا ضروری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...