میرپور خاص:وکلا دفاتر پرچھاپوں کیخلاف احتجاج، تھانیدار معطل

میرپور خاص:وکلا دفاتر پرچھاپوں کیخلاف احتجاج، تھانیدار معطل

واقعہ کی شفاف تحقیقات کیلئے ڈی ایس پی، ایس ڈی پی اوسٹی انکوائری افسر مقررعلن خان عباسی طرزِ عمل سے متعلق انکوائری مکمل ہونے تک معطل رہیں گے

میرپور خاص (بیورو رپورٹ)میرپورخاص میں ہائیکورٹ کے 2وکیل بھائیوں فرانسس لوکس، جمشید لوکس کے دفتر پر چھاپے کیخلاف وکلا کے احتجاج اورعدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد ایس ایس پی سید فدا حسین نے سیٹلائٹ ٹاؤن تھانے کے ایس ایچ اوانسپکٹر علن خان عباسی کوفوری معطل کردیا جبکہ واقعے کی شفاف، غیر جانب دارانہ تحقیقات کیلئے ڈی ایس پی، ایس ڈی پی او سٹی میرپورخاص کوانکوائری افسر مقرر کرتے ہوئے 3روز میں رپورٹ طلب کرلی، جاری معطلی کے حکم نامے کے مطابق ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاؤن انسپکٹر علن خان عباسی کو ان کے طرزِ عمل سے متعلق انکوائری مکمل ہونے تک فوری طور پر معطل کیا گیا ہے ، معطلی کے دوران وہ پولیس لائن میں رپورٹ کریں گے ۔ دوسرے حکم نامے میں ایس ایس پی نے ڈی ایس پی، ایس ڈی پی او سٹی میرپورخاص کو انکوائری افسر مقرر کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ چاندنی چوک کے قریب ایڈووکیٹ فرانسس کے دفتر کے نزدیک قائم کیبن پر پولیس ریڈ، تلاشی کے واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں انکوائری کے دائرہ کار میں پولیس چھاپے کے اصل حقائق اور حالات، تلاشی کے طریقہ کار اور کسی بھی برآمدگی کی تفصیلات، چھاپے کی معلومات میڈیا تک پہنچانے والے شخص اور معلومات کی ترسیل کے طریقہ کار کا تعین شامل ہے ۔ اس کے علاوہ ایس ایچ او کے کردار اورطرزِ عمل، چھاپے سے متعلق انکے علم، اجازت یانگرانی اور بعد ازاں معاملے سے نمٹنے سمیت کسی بھی غفلت، بدانتظامی، فرائض سے کوتاہی یا نگرانی کی ذمہ داری میں ناکامی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...