جھڈو:پبلک ٹرانسپورٹ میں زائد کرایہ وصولی کی عوامی شکایات کانوٹس

جھڈو:پبلک ٹرانسپورٹ میں زائد کرایہ وصولی کی عوامی شکایات کانوٹس

جھڈو (نمائندہ دنیا)پبلک ٹرانسپورٹ میں زائد کرایہ وصول کرنے کی عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر جھڈو وردہ نایاب نے۔۔۔

 جھڈو میرپور خاص ہائی وے پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کی چیکنگ کی اور مسافروں سے وصول کئے ہوئے کرایے کی تفصیلات معلوم کیں اور مسافروں سے کرایہ میں مدد میں زیادہ رقم وصول کرنے والے ٹرانسپورٹ عملے سے وصول کی گئی زائد رقم مسافروں کو واپس کرائی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے ٹرانسپورٹ عملے کو سخت ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ مسافروں سے حکومت کی جانب سے مختص کردہ کرایہ ہی وصول کیا جائے بصورت دیگر مسافروں سے زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...