کشمور:محکمہ خوراک میں اربوں کی کرپشن، سابق فوڈ انسپکٹر گرفتار
اینٹی کرپشن میں ندیم شیخ ودیگر کے خلاف مقدمہ درج، مزید تحقیقات جاری24-2023 میں 2ارب روپے کے باردانے وگندم میں خورد برد کی تھی
کشمور، کندھکوٹ (نمائندگان دنیا)کشمور میں محکمہ خوراک میں اربوں روپے کی خورد برد کے کیس میں اینٹی کرپشن ٹیم کی کارروائی میں سابق سپروائزر ندیم شیخ کو گرفتار کرلیا گیا، کیس میں مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کشمور ایٹ کندھ کوٹ اینٹی کرپشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر اسد اللہ میرانی اور انسپکٹر اینٹی کرپشن منور پٹھان نے کارروائی کرتے ہوئے سابق فوڈ انسپکٹر کو حراست میں لیا۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق گرفتار ملزم ندیم شیخ اور دیگر پر محکمۂ خوراک میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں اور کرپشن کے الزامات ہیں۔ اس حوالے سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق 2023 اور 2024 میں محکمہ خوراک کے عملداروں نے مل کر 2 ارب روپے مالیت کی گندم اور باردانے میں خورد برد کی، جس کا مقدمہ 2026 میں محکمہ خوراک کے افسران سمیت 9 افراد کیخلاف درج کیا گیا، مقدمے میں مطلوب سابق سپروائزر ندیم شیخ کو گرفتار کیا گیا ہے ، مزید افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، محکمہ خوراک کے کرپٹ عملداروں نے خود کو بچانے کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments