طالبہ سے مبینہ زیادتی کیس ملزم عدم شواہد پر بری
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے اسکول کی دس سالہ طالبہ سے مبینہ جنسی زیادتی کے مقدمے میں ملزم سلیم مسیح کو عدم شواہد اور گواہان کے بیانات میں تضاد کی بنیاد پر بری کردیا۔۔
۔ پراسیکیوشن کے مطابق مئی 2024 میں دس سالہ طالبہ اسکول کی تیسری منزل پر واقع واش روم گئی تھی جہاں اسکول کے خاکروب سلیم مسیح نے مبینہ طور پر بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واقعے کے بعد ملزم سلیم مسیح کے خلاف تھانہ کلری میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور پولیس نے معاملے کی تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں پیش کیا۔ مقدمے کی سماعت کے دوران استغاثہ کی جانب سے پیش کیے گئے شواہد اور گواہان کے بیانات کا جائزہ لینے کے بعد عدالت نے قرار دیا کہ ملزم کے خلاف الزام ثابت کرنے کے لیے قابل اعتماد شواہد موجود نہیں ہیں جبکہ گواہان کے بیانات میں بھی تضادات پائے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments