انٹرمیڈیٹ سائنس جنرل گروپ کے نتائج کا اعلان

انٹرمیڈیٹ سائنس جنرل گروپ کے نتائج کا اعلان

جنت کی پہلی، حمزہ شکیل دوسری جب کہ لائبہ ذوالفقارکی تیسری پوزیشن رہی 18591امیدوارامتحانات میں شریک ،کامیابی کا تناسب 56.54فیصد رہا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت سائنس جنرل گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2026ء کے نتائج کا اعلان کردیا ۔چیئرمین انٹربورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سائنس جنرل گروپ کے امتحانات میں پہلی پوزیشن کونکورڈیا کالج گلشن حدید کیمپس کی طالبہ جنت بنت علی دوست رول نمبر 625716 نے ٹوٹل 1100میں سے 1005نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ حاصل کی۔دوسری پوزیشن آدم جی گورنمنٹ سائنس کالج کے طالب علم حمزہ شکیل ولد شکیل احمد رول نمبر 605596 نے 1003نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ جبکہ تیسری پوزیشن بحریہ کالج ایم ٹی خان روڈ کی طالبہ لائبہ ذوالفقار بنت ذوالفقار علی رول نمبر 619907 نے 989نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ حاصل کی۔چیئرمین فقیر محمد لاکھو نے رواں سال امتحانات میں بہترین کارکردگی پر آدمجی گورنمنٹ سائنس کالج کوسراہتے ہوئے کہا کہ پری انجینئرنگ میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشنز حاصل کرنے کے بعد سائنس جنرل گروپ میں بھی آدمجی گورنمنٹ سائنس کالج کے طالبعلم کا دوسری پوزیشن حاصل کرنا طالبعلموں، اساتذہ اور پرنسپل کی محنت، لگن اور بہترین رہنمائی کا نتیجہ ہے ۔سائنس جنرل گروپ کے امتحانات میں 18ہزار 591 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے،کامیابی کا تناسب 56.54فیصد رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...