وزیراعلیٰ کاایس آئی اے ایچ کے جدید پروجیکٹس کا افتتاح

وزیراعلیٰ کاایس آئی اے ایچ کے جدید پروجیکٹس کا افتتاح

پیٹس اسپتال، ڈائیگنوسٹک بے انتظامی بلاک اور اپ گریڈ شدہ لیبارٹریز شاملمنصوبہ سائنسی تحقیق اور لائیو اسٹاک کی ترقی کے نئے باب کا آغاز ہے ، مراد علی شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف اینیمل ہیلتھ (ایس آئی اے ایچ)کورنگی میں جدید سہولیات کے ایک سلسلے کا افتتاح کیا ۔منصوبے کو صوبے میں ویٹرنری صحت، سائنسی تحقیق، بیماریوں کی نگرانی اور لائیو اسٹاک کی ترقی کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔حکومت سندھ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 631.798 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کی گئی نئی سہولیات میں جدید پیٹس اسپتال، ڈائیگنوسٹک بے ، اکیڈمک و انتظامی بلاک، اپ گریڈ شدہ لیبارٹریز، پوسٹ مارٹم کی سہولیات اور فیلڈ ویٹرنری خدمات کیلئے موٹر سائیکلوں کا بیڑا شامل ہے ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ منصوبہ سندھ میں ویٹرنری صحت، سائنسی تحقیق، بیماریوں کی نگرانی اور لائیو اسٹاک کی ترقی کے ایک نئے باب کا آغاز ہے ۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ لائیو اسٹاک سندھ کی معیشت کے اہم ترین ستونوں میں سے ایک ہے ،سندھ بھر میں لاکھوں خاندان اپنے روزگار کے لیے لائیو اسٹاک پر انحصار کرتے ہیں۔ بہت سے دیہی گھرانوں کے لیے لائیو اسٹاک نہ صرف آمدن کا ذریعہ ہے بلکہ مشکل حالات میں سہارا اور تحفظ بھی فراہم کرتا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے پیٹس اسپتال کا افتتاح کیا اور اس کے آپریشن تھیٹرز، وارڈز، ریکوری یونٹس اور انتہائی نگہداشت کی سہولیات کا دورہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...