دو موٹرسائیکلوں میں تصادم ایک شخص جاں بحق

دو موٹرسائیکلوں میں تصادم  ایک شخص جاں بحق

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)نیوکراچی انڈسٹریل ایریا کے علاقے میں دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اوربچہ سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے ۔

 تفصیلات کے مطابق نیوکراچی انڈسٹریل ایریا کے علاقے سیکٹر 7 چوبیس گھنٹہ ہوٹل کے قریب جمعہ کی الصبح دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں بچہ سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا جہاں سے شدید  ایک شخص کو ابتدائی طبی امداد کے بعد جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ترجمان چھیپا کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 28 سالہ شاہین احمدکے نام سے کی گئی جبکہ زخمی کی شناخت 27 سالہ علی حسن ولد غلام محمد اور 7 سالہ احمد کے نام سے کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...