شاہین فورس سے مقابلے میں 2ڈاکو ہلاک

شاہین فورس سے مقابلے  میں 2ڈاکو ہلاک

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سمن آباد میں شاہین فورس سے فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈکیت ہلاک ہوگئے ۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کے ترجمان کے مطابق شاہین فورس تیموریہ نے کراچی کے علاقے سمن آباد میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو ڈکیتوں کو ہلاک کردیا۔ ترجمان نے بتایا کہ شاہین فورس تیموریہ کے جوانوں نے نمک بینک بفر زون کے قریب مشکوک ملزمان کا تعاقب شروع کیا اور ملزمان کا سمن آباد کی حدود میں نزد مزیدار حلیم گوشت مارکیٹ سمن آباد کے قریب پولیس سے سامنا ہوا جہاں ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...