گداگروں اور نشے کے عادی افراد کے خلاف کارروائی

گداگروں اور نشے کے عادی افراد کے خلاف کارروائی

کراچی(اسٹاف رپورٹر )کمشنرکراچی کی ہدایت پر مختلف اضلاع میں پیشہ ور گداگر وں کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

بدھ کو اسسٹنٹ کمشنر فیروزاباد نے پیشہ ور گداگر اور منشیات کے عادی افراد کے خلاف بھر پور کارروائی کرتے ہوئے 33 افراد کو پولیس کی مدد سے گرفتار کر کے ایدھی سینٹر کے حوالے کردیا ہے ، ان افراد کو ایم اے جناح روڈ، خداداد کالونی اور پریڈی اسٹریٹ سمیت مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے گرفتار کیا گیا ۔کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے تمام اضلاع میں پیشہ ور گداگر وں کے خلاف کارروائی کر کے ایدھی سینٹر کے حوالہ کر نے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی شرقی اور دیگر اضلاع میں چوراہوں اور مارکیٹوں کے اطراف پیشہ ور گداگر وں سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے ۔ان کی روک تھام کے لئے ڈپٹی کمشنرز موثر اقدامات کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...