لیکچرار تقرری تنازع،پیپلز یونیورسٹی شہید بے نظیر آباد سے جواب طلب

لیکچرار تقرری تنازع،پیپلز یونیورسٹی شہید بے نظیر آباد سے جواب طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی آئینی عدالت کراچی رجسٹری نے پیپلز یونیورسٹی شہید بے نظیر آباد میں لیکچرار کی تقرری کے تنازع پر یونیورسٹی سے آئندہ سیشن تک تفصیلی جواب طلب کرلیا۔

 عدالت نے تحریری امتحان میں کم نمبر حاصل کرنے والی امیدوار کی تقرری پر اظہار حیرت کیا۔ درخواست گزار کے وکیل صولت رضوی ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے موکل نے 2018 میں لیکچرار کی اسامی کے لیے تحریری امتحان میں 48 نمبر حاصل کیے تھے ، جبکہ تحریری امتحان میں 22 نمبر لینے والی امیدوار سیما کو تقرری کا لیٹر جاری کردیا گیا۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے کم نمبر لینے والی امیدوار کی تقرری پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ امتحان میں کامیابی کے لیے 33 نمبر درکار ہوتے ہیں، 22 نمبر لینے والے امیدوار کو کس طرح ملازمت دے دی گئی؟ عدالت نے ریمارکس دیے کہ آج کل صرف پاسنگ مارکس حاصل کرنے والوں کو نہیں بلکہ اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے امیدواروں کو تقرری دی جاتی ہے ۔ وفاقی آئینی عدالت نے تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ سیشن تک ملتوی کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...