پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور دیگر فریقین سے رپورٹ طلب

پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور دیگر فریقین سے رپورٹ طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی آئینی عدالت کراچی رجسٹری نے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز کی ٹائم اسکیل پر ترقی کے معاملے میں سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے فیصلے کے خلاف سندھ حکومت کی اپیل کی سماعت کرتے ہوئے۔۔۔

پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور دیگر فریقین سے سمری کی کابینہ سے منظوری کے بعد رپورٹ طلب کرلی، عدالت نے سماعت آئندہ سیشن تک ملتوی کردی۔جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ سمری کب تک منظور ہوجائے گی؟ پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے جواب دیا کہ سمری کی منظوری کابینہ کے اگلے اجلاس میں متوقع ہے ۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ پراسیکیوٹرز کی پروموشن کے بعد ان کی پراگریس کی بھی جانچ ہونی چاہیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...