احتجاج کے مقدمے کے ملزمان کی درخواستوں کی سماعت ملتوی

احتجاج کے مقدمے کے ملزمان کی درخواستوں کی سماعت ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے میر رضا کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے احتجاج کے دوران مقدمہ درج ہونے کے معاملے میں چار ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت تفتیشی افسر کی عدم حاضری کے باعث 5 ستمبر تک ملتوی کردی۔

عبوری ضمانت کی درخواست دینے والے ملزمان میں زبیر علی، عمار، ضرار خالد اور طہٰ شیخ شامل ہیں۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ فیروز آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدمہ میر رضا کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے احتجاج سے متعلق ہے ۔ سماعت کے دوران تفتیشی افسر عدالت میں پیش نہیں ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...