ڈیفنس میں جھگڑے کے ملزمان عدالت طلب
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس خیابانِ بخاری میں بااثر خاتون کی جانب سے پڑوسی فیملی پر مبینہ تشدد کے معاملے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی میں متاثرہ خاندان کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے نامزد خاتون مریم علی، پولیس اہلکاروں سمیت درخواست میں نامزد دیگر ملزمان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کردی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار حمیرا اور نورالعین نے بتایا کہ نامزد ملزمان متعدد بار بلڈنگ مینٹی ننس کے نام پر رہائشیوں کو ہراساں کرتے رہے ہیں، وقوعے کے روز بھی پارکنگ کے تنازع پر نامزد ملزمان نے درخواست گزاروں پر تشدد کیا۔ وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے درخواست دینے کے باوجود مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments