بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے مبینہ طور پر بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے گرفتار پولیس اہلکار سمیت 8 ملزمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایس آئی یو پولیس کے حوالے کردیا۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ٹاسک فورس کراچی کورنگی مہران ٹاؤن میں کارروائی کے دوران بین الاقوامی سطح پر منشیات اسمگل کرنے والے نیٹ ورک سے منسلک ملزمان گرفتار ہوئے جن کے قبضے سے 50 کلو سے زائد آئس برآمد کی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزمان میں افغان شہری اور ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے ۔ ملزمان منشیات کی کھیپ کو مختلف سامان، ٹائلز اور ماربل کے کریٹس میں چھپا کر بیرون ملک منتقل کرتے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments