ہنڈی حوالہ کیخلاف کارروائی،لاکھوں کی کرنسی برآمد
ایف آئی اے کے ڈیفنس میں آپریشن کے دوران خاتون سمیت 4ملزمان گرفتارقانونی کارروائی کے بعد مقدمہ درج ،دیگر سہولت کاروں کا سراغ لگایا جارہا ہے
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف آئی اے کمرشل بینکس سرکل کراچی نے غیر قانونی کرنسی ڈیلرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون منتظر مہدی کی ہدایات اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کمرشل بینکس سرکل کراچی کی نگرانی میں ایف آئی اے سی بی سی کراچی نے غیر قانونی کرنسی ڈیلرز اور ہنڈی حوالہ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایچ اے فیز-II ایکسٹینشن، سن سیٹ لین، کراچی ساؤتھ میں کارروائی کے دوران محمد نعمان، ذیشان جاوید شیخ، منصور اور ملیحہ ناز ہاشمی کو مبینہ طور پر غیر قانونی غیر ملکی کرنسی کے لین دین میں ملوث ہونے پر گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے 25 ہزار امریکی ڈالر، 4 کروڑ 70 لاکھ ایرانی ریال، 50 ہزار پاکستانی روپے ، ایک گاڑی اور 5 موبائل فونز برآمد ہوئے ۔ موبائل فونز میں مبینہ غیر قانونی ہنڈی/حوالہ لین دین سے متعلق اہم ڈیجیٹل شواہد موجود ہیں۔ گرفتار ملزمان اور برآمد شدہ کرنسی و دیگر سامان کو ایف آئی اے کمرشل بینکس سرکل کراچی منتقل کر کے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔مزید تحقیقات کے ذریعے نیٹ ورک کے دیگر سہولت کاروں، مالیاتی روابط اور مرکزی کرداروں کا سراغ لگایا جا رہا ہے ، جبکہ مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments