زچگی کیس،ہیلتھ کیئر کمیشن نے تحقیقات شروع کردی

 زچگی کیس،ہیلتھ کیئر کمیشن نے تحقیقات شروع کردی

شواہد کے جائزے کیلئے کمیشن سینئر طبی ماہرین پر مشتمل تکنیکی بورڈ تشکیل دے گا نومولود کے لاپتہ ہونے کا معمہ حل کرنے کیلئے نتائج مرتب کیے جائیں گے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن (ایس ایچ سی سی) نے ناظم آباد کے ایک نجی اسپتال میں دوران زچگی مبینہ طور غیر معیاری طبی سہولیات کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز شروع کردیا ہے ۔ یہ تحقیقات ایس پی سینٹرل کو مریض خاتون کی جانب سے شکایت موصول ہوئی ۔ خط میں واقعے سے متعلق معمے کی چھان بین میں ایس ایچ سی سی کے تعاون کی درخواست کی گئی ہے ۔ ایک نیم عدالتی فورم ہونے کے ناطے ، ایس ایچ سی سی کو صحت کے اداروں سے متعلق ایسے معاملات میں آزادانہ تحقیقات کرنے کا اختیار حاصل ہے ۔

کمیشن سینئر طبی ماہرین پر مشتمل ایک تکنیکی بورڈ تشکیل دے گا جو مکمل تحقیقات کرکے شواہد کا جائزہ لے گا، فریقین اور متعلقہ عملے اور گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرے گا اور نتائج و سفارشات مرتب کرے گا تاکہ نومولود کے لاپتہ ہونے کے معمے کو حل کرنے میں مدد مل سکے ۔ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ 2013 کے مطابق حتمی رپورٹ 120 دن کے اندر مکمل کی جائے گی۔ تاہم، ایس ایچ سی سی ہر ممکن کوشش کرے گی کہ تحقیقات جلد از جلد مکمل کر کے اپنی رپورٹ پیش کرے ۔ تحقیقات کے دوران حفاظتی اور رازداری کے پروٹوکولز کے تحت شکایت کنندگان، گواہوں اور دیگر فریقین سے متعلق ہر معلومات خفیہ رکھی جائیں گی اور تحقیقات کے کسی بھی مرحلے پر عام نہیں کی جائیں گی۔ ایس ایچ سی سندھ بھر میں مریضوں کی حفاظت، جواب دہی اور شفافیت کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...