لیاری میں خطرناک قرار عمارتوں کیخلاف انہدامی کارروائی کا آغاز

لیاری میں خطرناک قرار عمارتوں کیخلاف انہدامی کارروائی کا آغاز

کراچی (آئی این پی)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے )کی ٹیکنیکل کمیٹی ڈینجرز بلڈنگز (ٹی سی بی ڈی) کی جانب سے خطرناک قرار دی گئی عمارتوں کے خلاف انہدامی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ۔

 ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے لیاری ٹاؤن میں انسانی جانوں کے تحفظ اور کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچاؤ کے پیش نظر انتہائی خستہ حال اور خطرناک عمارتوں کو منہدم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے مطابق لیاری ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں موجود مذکورہ عمارتیں انتہائی خستہ حال اور خطرناک حالت میں ہیں اور کسی بھی وقت گر سکتی ہیں جس کے باعث عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ان کے خلاف فوری کارروائی ناگزیر قرار دی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر لیاری ٹاؤن میں آٹھ خطرناک مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...