ڈیفنس تشدد کیس، 2ملزمان عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کے مقدمے میں گرفتار ملزمان ابراہیم اور وقار کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔۔۔
، سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 19 ستمبر تک توسیع کی استدعا کی، عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا مسترد کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، عدالت نے تفتیشی افسر سے مقدمے کا چالان بھی طلب کرلیا، عدالت کے مطابق مقدمے میں تین شریک ملزمان سیشن عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کرچکے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments