12ویں انٹرنیشنل انوائرمنٹ، ہیلتھ اور سیفٹی کانفرنس کا شاندار انعقاد
کراچی(اسٹاف رپورٹر)12 ویں انٹرنیشنل انوائرمنٹ، ہیلتھ اور سیفٹی کانفرنس کا شاندار انعقاد کراچی میں ہوا جس میں وزارتِ خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل محمد عرفان سومرو نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔۔۔
اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والی نسلوں کو بہتر ماحول اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے کیونکہ ہندوکش ہمالیہ کے گلیشیرز پگھلنے کی رفتار میں دو گنا اضافہ ہو چکا ہے ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اب صرف ماحولیاتی مسئلہ نہیں بلکہ پاکستان کے لیے قومی سلامتی کا معاملہ بن چکی ہے ، کیونکہ پانی، خوراک اور توانائی کی سلامتی کا براہِ راست تعلق اسی سے ہے ۔ عالمی سطح پر کم ترین آلودگی پھیلانے کے باوجود پاکستان موسمیاتی تبدیلی کا گراؤنڈ زیرو بن چکا ہے ، جبکہ 2011 اور 2022 کے تباہ کن سیلاب، شدید گرمی کی لہر اور پانی کی کمی اس کے سنگین اور براہِ راست اثرات کا نتیجہ ہیں، تاہم اس کے باوجود پاکستان نے اقوام متحدہ اور عالمی سطح پر موسمیاتی قیادت کا مؤثر کردار ادا کیا ہے ۔دریائے سندھ اور آبی حقوق کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل خارجہ نے واضح کیا کہ دریائے سندھ ہماری معیشت، زراعت اور عوام کے لیے حیات بخش کی حیثیت رکھتا ہے اور پانی کو کسی صورت ہتھیار یا سیاسی دباؤ کے آلے کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments