محراب پور:ایم پی اے کے چچا ودیگر 14 ملزمان کیخلاف مقدمے کا حکم
محراب پور(نمائندہ دنیا)ایڈیشنل سیشن اینڈ جسٹس آف پیس میرواہ کی عدالت نے صغیر احمد آرائیں کی دائر درخواست پر فیض گنج سے ۔۔۔
منتخب رکن اسمبلی شیراز راجپر کے چچا محمد حنیف راجپر سمیت 14 افراد کے خلاف اراضی پر قبضے کا مقدمہ کوٹ لالو تھانے پر درج کرنیکا حکم جاری کیا، مدعی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ محمد حنیف نے اپنے ساتھیوں محبت راجپر، سرور راجپر، میر حسن راجپر، بھائی خان راجپر، جانی راجپر، غفور ربانو،سخی لاڈو، مومن راجپر، کاکو راجپر، راشد راجپر شریف راجپر نے انکی زرعی اراضی پر قبضہ کیا، ذرائع کے مطابق با اثر افراد کیخلاف مقدمہ درج نہ ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments