سندھ کی ممکنہ تقسیم کیخلاف وکلا کا احتجاج، عدالتی امور کابائیکاٹ

سندھ کی ممکنہ تقسیم کیخلاف وکلا کا احتجاج، عدالتی امور کابائیکاٹ

سانگھڑ میں وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ، احتجاجی ریلی، تقسیم نامنظور کے نعرےسندھ کی وحدت پرکسی بھی قسم کاسمجھوتہ نہیں کرینگے ، میرپور خاص، سجاول بار کااعلان

اندرون سندھ (نمائندگان)سندھ کی ممکنہ تقسیم کیخلاف اندرون سندھ وکلا نے عدالتی امور کا بائیکاٹ کرتے ہوئے احتجاج کیا اور ریلیاں نکالیں۔ سانگھڑ ڈسٹرکٹ بار کے وکلا نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ بار سے ریلی نکالی، شرکاء نے سندھ کی تقسیم کیخلاف شدید نعرے لگائے اور سندھ کی وحدت کے حق میں اپنے بھرپور جذبات کا اظہار کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ سندھ ایک تاریخی، ثقافتی اور جغرافیائی وحدت ہے اور اس کی تقسیم کی کسی بھی کوشش کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ اس موقع پر وکلا کا کہنا تھا کہ تقسیم کرنے کی باتیں سندھ کے عوام کے جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف ہیں۔ سجاول بار کے وکلا نے کورٹ احاطے میں تقریب منعقد کرکے سندھ کو نئے انتظامی یونٹس میں تقسیم کرنے کی مخالفت کردی اور سندھ کی وحدت پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کا اعلان کیا۔ سجاول بار ایسوسی ایشن کے وکلا کی جانب سے سندھ کی انتظامی تقسیم کے خلاف بھرپور آواز بلند کی گئی۔ تقریب سے خطاب میں وکلا نے کہا کہ انتظامی یونٹس کے نام پر سندھ کی تقسیم کسی صورت قبول نہیں۔ میرپورخاص میں سندھ بار کی جانب سے سندھ کی تقسیم کے خلاف اعلان کردہ ‘‘سندھ یونٹی ڈے ’’ کے سلسلے میں ہائی کورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا گیا۔وکلا نے ہائی کورٹ کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ سندھ کی تقسیم کسی بھی صورت قبول نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...