دیگر اضلاع کے ڈومیسائل پرمیرپور خاص میں بھرتی کا انکشاف
ڈومیسائل پرمجھے برطرف کیا گیا، دیگر کیخلاف بھی کارروائی کی جائے ، سابق فوڈ انسپکٹر
میرپور خاص (بیورو رپورٹ)محکمہ خوراک میرپورخاص میں مبینہ طور پر دیگر اضلاع کے افراد کو میرپورخاص کے ڈومیسائل پر بھرتی کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ، سابق فوڈ انسپکٹر رفیق اعوان تنیو نے میرپورخاص پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اگر انہیں ڈومیسائل کے معاملے پر ملازمت سے برطرف کیا گیا ہے تو محکمہ خوراک میں دیگر ایسے ملازمین کے خلاف بھی کارروائی کی جائے جنہوں نے مبینہ طور پر میرپورخاص ضلع کے جعلی ڈومیسائل پر ملازمتیں حاصل کی ہیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رفیق اعوان نے کہا کہ 2013ء میں اس وقت کے صوبائی وزیر خوراک میر نادر خان مگسی کے دور میں سابق ڈپٹی ڈائریکٹر سرفراز تنیو کو محکمہ خوراک میں ڈیپوٹیشن پر تعینات کیا گیا تھا، ان کے مطابق ملازمتوں کی بھرتی کے دوران امیدواروں سے مبینہ 3 سے 4 لاکھ روپے رشوت لی گئی جبکہ اب انہیں ڈومیسائل کے معاملے کو بنیاد بنا کر ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے سابق فوڈ انسپکٹر نے دعویٰ کیا کہ اگر ان کی برطرفی کی وجہ میرپورخاص اور قمبر شہدادکوٹ کے ڈومیسائل کا معاملہ ہے تو محکمہ خوراک میں تعینات دیگر کئی سپروائزرز اور فوڈ انسپکٹرز کے ڈومیسائل کی بھی تحقیقات کی جائیں اور اگر وہ بھی جعلی یا غیر متعلقہ ضلع کے ڈومیسائل پر بھرتی ہوئے ہیں تو ان کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے رفیق اعوان تنیو نے مزید الزام عائد کیا کہ سندھڑی تعلقے کے علاقے ہنگورنو سے تعلق رکھنے والا خادم ہالیپوٹو بھی مبینہ طور پر سرفراز تنیو کے کہنے پر انہیں بلیک میل اور ہراساں کر رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments