گورنر ہاؤس پر جماعت اسلامی کا دھرنا 26ویں روز بھی جاری

گورنر ہاؤس پر جماعت اسلامی کا دھرنا 26ویں روز بھی جاری

دھرنا گاہ میں کھلی کچہری کا انعقاد، 9 ٹاؤن چیئرمینز کی کارکردگی رپورٹ پیشعوام کو خیرات نہیں اپنا حق چاہیے ، اداروں کو بااختیار بنایا جائے ، منعم ظفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پٹرول لیوی بھتہ ٹیکس کی ظالمانہ وصولی،آئی پی پیز کے عوام دشمن معاہدوں کے خلاف گورنر ہاؤس پر دھرنا جمعرات کو26ویں دن بھی جاری رہا۔دھرنا گاہ میں جماعت اسلامی کے 9ٹاؤن چیئرمینز کے ہمراہ کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا۔ کچہری میں تاؤنز چیئرمینوں نے تین سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی اور دھرنے میں موجود بڑی اسکرین کے ذریعے اپنے اپنے ٹاونز میں کروائے گئے کام کے حوالے سے پریذنٹیشن بھی دکھائی گئی۔ دھرنے میں شریک شرکاء نے ٹاؤنز چیئرمینوں سے سوالات بھی کیے ۔کھلی کچہری سے نائب امیر کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا۔امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کھلی کچہری کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی کا بنیادی مقصد صرف انتخابات جیتنا یا اقتدار حاصل کرنا نہیں بلکہ عوام کی خدمت اور ایک بہتر نظام قائم کرنا ہے ۔ بلدیاتی اداروں میں جماعت اسلامی کے منتخب نمائندوں نے اپنے محدود اختیارات اور وسائل کے باوجود یہ عملی مثال قائم کی ہے کہ اگر عوامی نمائندے اپنے علاقے کے مسائل کو اپنا مسئلہ سمجھ کر کام کریں تو تبدیلی لائی جاسکتی ہے ۔ جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمینز کو ترقیاتی فنڈز فراہم کیے جائیں، انہیں مکمل اختیارات دیے جائیں اور بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنایا جائے تو کراچی کے مسائل بڑی حد تک حل کیے جاسکتے ہیں۔ کراچی کے عوام کو خیرات نہیں، اپنا حق چاہیے ، بلدیاتی نمائندوں کو وسائل اور اختیارات دیے جائیں تاکہ وہ شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرسکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...