ریڈ زون کی سڑکوں کی بحالی، تزئین و آرائش کا کام تیز کرنے کی ہدایت
کراچی (اسٹاف رپورٹر )کمشنر سید حسن نقوی کی زیر صدارت ریڈ زون میں سڑکوں اور اطراف پر تزئین و آرائش اور مختلف سڑکوں کی بحالی کے لیے جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس منعقد ہو ا ۔۔۔
اس موقع پر کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ کام کی رفتار تیز کریں ۔اجلاس کو بتایا گا کہ کبوتر چورنگی کی تزئین و آرائش کا کام اسی ماہ مکمل ہو جائے گا،سڑکوں کی کارپیٹنگ اور بحالی ہارٹی کلچر اور شہری خوبصورتی کے منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے ۔زیرِ تکمیل منصوبوں پر 75 فیصد فزیکل جبکہ 64 فیصد مالی پیش رفت ہوچکی ہے اور باقی تین اہم سڑکوں کی کارپٹنگ کا کام اسی ماہ کے اختتام تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ بتایا گیا کہ شاہراہِ کمال اتاترک، کورٹ روڈ اور اسٹریچن روڈ کی کارپٹنگ کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ شاہراہِ کمال اتاترک کی کارپٹنگ مکمل کرنے کے بعد کورٹ روڈ اور دیگر باقی ماندہ حصوں پر کام شروع کیا جائے گا۔ متعلقہ افسران نے اجلاس کو یقین دلایا کہ آئندہ دس روز میں تینوں سڑکوں کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔کمشنر نے ہدایت کی کہ منصوبے کی فزیکل اور مالی پیشرفت اور اب تک مکمل کیے گئے کام کی تصاویر پر مشتمل تفصیلی چارٹ تیار کرکے پیش کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments