اندرون سندھ:پولیس کارروائیوں میں آئس ڈیلرہلاک،219 گرفتار
چرس،آئس،ملکی و غیر ملکی شراب، انڈین گٹکا اور اسلحے سمیت دیگر اشیا برآمد کرلی گئیںپولیس کا حیدر آباد، تھرپارکر اور ضلع بدین میں آپریشن، مقدمات درج،تحقیقات شروع
حیدر آباد، تھرپارکر، پنگریو (بیورو رپورٹ، نمائندگان دنیا) اندرون سندھ پولیس کارروائیوں میں منشیات فروشوں اور دیگر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف آپریشن، 219 گرفتار، منشیات،شراب، انڈین گٹکا، اسلحہ سمیت دیگر اشیا برآمد،مقابلے میں آئس ڈیلر ہلاک، ایک منشیات سپلائر کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ حیدرآباد پولیس نے ایک ہفتے کے دوران 191 منشیات فروش گرفتار کر کے 5کلو 354گرام کرسٹل آئس، 39 کلو 837 گرام چرس، 12گرام ہیروئن، 519 بوتلیں شراب برآمد کرلیں۔ جبکہ مقابلے میں آئس ڈیلر ہلاک، ایک منشیات سپلائر کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔کارروائیوں میں 8 پسٹل، 1 سنگل بیرل بندوق اور 16 راؤنڈ بھی برآمد کیے گئے۔ تھرپارکر پولیس نے 12 ملزمان گرفتار کر کے 300 گرام چرس، 865 پیکٹ انڈین گٹکا،غیر ملکی شراب کی 10 بوتلیں اور 10 لٹر دیسی شراب برآمد کرلی، جبکہ ایک گاڑی بھی تحویل میں لی گئی۔
گرفتار ملزموں میں حاکم ،محمد منٹھار ،مطلوب ملزمان اکرم، منظور علی، صالح، یونس، عبدالقیوم ،لیاقت بھاگو ،میندھرو مل ،عبدالرزاق، دین محمد شامل ہیں۔ پنگریو سے نمائندے کے مطابق ضلع بدین میں پولیس کی کارروائیوں میں 16 ملزمان کو گرفتار کرکے ایک ہزار 405 گرام چرس، 9 ہزار 20 گٹکے اور 50 لٹر دیسی شراب برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ گرفتار ملزمان میں زاہد جاکھرو، عرس جاکھرو، شہزاد جتوئی، زہمیر علی جتوئی، علی خان جتوئی، شاہ رخ خان جکھرو اور ہریش میگھواڑ، موہن، نور محمد ملاح، ساجد علی ملاح، عبدالحفیظ ترک، عرفان شیدی، سکندر عرف بابو ملاح، فیضان عرف کالیہ راجپوت، پہلاج بھیل، زاہد حسین ببر شامل ہیں۔ پولیس نے تمام ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments