تھرپارکر:مٹھی میں پراسرار ہلاک خاتون کی قبر کشائی، دوبارہ پوسٹمارٹم کا حکم
تھرپارکر(نامہ نگار)مٹھی کے عاقلی محلے میں ایک ماہ قبل ممتا زوجہ کرشن میگھواڑ پراسرار طور پر ہلاک ہوگئی تھی۔
سسرالیوں کی جانب سے واقعے کو خودکشی قرار دیکر خاتون کی لاش کا پوسٹمارٹم کرائے بغیر تدفین کردی گئی تھی۔ بعد ازاں متوفیہ کے ورثاء نے شوہر اور سسر کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرانے کیلئے عدالت سے رجوع کیا۔ کیس کی سماعت مٹھی کی جوڈیشل مجسٹریٹ ون کی عدالت میں ہوئی، جہاں عدالت نے ڈائریکٹر جنرل صحت سندھ کو ہدایت کی کہ میڈیکل بورڈ تشکیل دیکر خاتون کی قبر کشائی کی جائے اور لاش کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کیا جائے ۔ عدالتی حکم کے بعد واقعے کی مزید تفتیش اور موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے قانونی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments