حیسکو چیف:ٹرانسفارمرز، تنصیبات کے نیچے قائم تجاوزات فوری خاتمے کاحکم

حیسکو چیف:ٹرانسفارمرز، تنصیبات کے نیچے قائم تجاوزات فوری خاتمے کاحکم

حیدر آباد(بیورو رپورٹ)حیسکو چیف فیض اﷲ ڈاہری نے تمام آپریشن سرکلز، ڈویژن اور سب ڈویژن کو بجلی کے ٹرانسفارمرز اور تنصیبات کے نیچے قائم غیر قانونی کیبن، ٹھیلے، دکانیں اور دیگر کاروباری سرگرمیاں فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 حیسکو ترجمان محمد صادق کبر کے مطابق حالیہ حادثات کے پیش نظر بجلی کی تنصیبات کے قریب قائم تجاوزات کیخلاف کارروائی ضروری ہے۔ انہوں نے مقامی انتظامیہ، بلدیہ، پولیس، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے بھی تجاوزات کے خاتمے کیلئے تعاون کی اپیل کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...