محراب پور میں ہیومن ٹریفکنگ گروہ کے 6کارندے گرفتار

محراب پور میں ہیومن ٹریفکنگ گروہ کے 6کارندے گرفتار

4خواتین، 2مرد شامل، 2مغوی خواتین بازیاب، کئی بلوچستان بیچنے کا اعترافملزمان درگاہوں سے خواتین کونوکری، شادی کا جھانسہ دیکر اغوا کرتے ، پولیس

محراب پور(نمائندہ دنیا)نوشہرو فیروز میں بین الصوبائی ہیومن ٹریفکنگ گروہ کے 6 کارندے گرفتار کرکے پولیس نے 2 مغوی خواتین بازیاب کرا لیں، اس سلسلے میں ڈی ایس پی مورو فائزہ سوڈھر نے مورو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایک کارروائی میں ہیومن ٹریفکنگ کے بین الصوبائی گروہ کے 6 ارکان کو گرفتار کرلیا ہے جن 4 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں ،گرفتار خواتین میں گروہ کی سرغنہ مسمات زاہدہ عرف توتی، مسمات سعیدہ، مسمات مرادہ،مسمات سیما اور مردوں میں منظور پنہور اور عرس پنہور شامل ہیں ، ملزمان علاقے میں مختلف درگاہوں اور دیگر مقامات سے خواتین کو ورغلا کر، ہنی ٹریپ، نوکری اور شادی کے جھانسے دے کر اپنے ساتھ لے جاتے اور بعد ازاں انہیں مختلف صوبوں میں فروخت کر دیتے تھے ، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے بلوچستان سمیت مختلف علاقوں میں کئی خواتین کو فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے ،ڈی ایس پی فائزہ سوڈھر نے بتایا کہ کارروائی کے دوران گروہ کے قبضے سے 2 مغوی خواتین اسما اور نسرین شیخ کو بازیاب کرا لیا گیا ہے ، جنہیں قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیا جائے گا، جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ نیو جتوئی پر مقدمہ نمبر 63 سال 2026 درج کر لیاگیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...