محراب پور:کرنٹ سے ایک ہلاک، مٹھی میں نوجوان کی مبینہ خودکشی

محراب پور:کرنٹ سے ایک ہلاک، مٹھی میں نوجوان کی مبینہ خودکشی

محراب پور(دنیا)اکری تھانے کی حدود گاؤں کرم خان لاشاری میں 15 سالہ تیمور لاشاری ولد راحب لاشاری زرعی اراضی میں گھاس کاٹتے ہوئے سولر ٹیوب ویل کی تار سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

جبکہ مٹھی ہائی اسکول گراؤنڈ کے قریب کرائے کے مکان میں رہائش پذیر انٹر کے طالب علم مجید ولد عبدالغنی نہڑیو نے مبینہ پھندا لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر سول اسپتال منتقل کیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ متوفی مٹھی کے کالج میں زیر تعلیم تھا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...