میرپور خاص:تجاوزات پر دکانداروں کو10،10ہزار روپے جرمانہ
شہر کی بڑی بلدیہ مارکیٹ میں قائم کررکھی تھیں، فوری تجاوزات خاتمے کے نوٹس
میرپورخاص (بیورو رپورٹ)ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ ٹیم کی جانب سے بلدیہ مارکیٹ کے دکانداروں کو 10 ،10 ہزار کے جرمانے کردیے گئے ، افسران نے بتایا کہ بلدیہ مارکیٹ میں 500 دکانیں موجود ہیں، ان دکانداروں کی سہولت کیلئے کارپوریشن کی چھت پر پارکنگ قائم کی جارہی ہے ، اس اقدام کا بنیادی مقصد بلدیہ کے داخلی و خارجی راستوں کو کشادہ کرنا ہے ، لہذا تمام دکانداروں کو پابند کرنے کے بعد جرمانے عائد کیے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ دکان کے آگے کسی قسم کی تجاوزات موٹر سائیکل اور ریڑھی لگانے پر مکمل پابندی ہوگی، مارکیٹ میں موجود تمام دکاندار اپنی حدود میں رہتے ہوئے تمام کاؤنٹرز کو ختم کردیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے مارکیٹ صدر کو تحریری طور پر اطلاع دی جا چکی ہے ، اس حوالے سے مارکیٹ صدر آصف چودھری کا کہنا تھا کہ ابھی افسران سے بات چیت ہوئی ہے ، پارکنگ کی جگہ کا لیٹر ملنے کے بعد از خود تجاوزات کا خاتمہ کردیا جائے گا، آصف چودھری کا کہنا تھا کہ مارکیٹ کے دکانداروں کی سہولیات کیلئے کارپوریشن عملے سے تعاون کیا جائے گا، اور دکانداروں اور مارکیٹ میں آنے والے گاہگوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق بلدیہ مارکیٹ میں دکانوں کے آگے کئی کئی فٹ تجاوزات اور بھاری رقوم کے عوض کاؤنٹرز کرائے پر دیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ کی بڑی بڑی گلیاں بند بوتل کی شکل اختیار کر چکی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments